تحریک منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ حکومت نےہمیں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا ہے۔
ترجمان تحریک منہاج القرآن نے بتایا کہ 35 سال میں ہرطرح کی حکومتیں آئیں مگر پہلی بارعالمی کانفرنس کی مینار پاکستان میں اجازت دینے سے تحریری انکار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاکھوں لوگوں کو جمع کرنے کی لاہورمیں اورکوئی جگہ نہیں تاہم اب حکومت کے انکار کے بعد ہم کسی قسم کی تکرار نہیں چاہتے۔
ترجمان تحریک منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ حکومتی انکارکے بعد میلاد کانفرنس لاہورکی سطح پر مرکزی سیکریٹریٹ کے بالمقابل گراونڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔