حادثے کے بعد ریلوے کی ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہے ۔فائل فوٹو
حادثے کے بعد ریلوے کی ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہے ۔فائل فوٹو

ریلوے نے مسافروں کے سلنڈر لے جانے پرپابندی عائدکر دی

لیاقت پورکے قریب تیز گام ٹرین حادثے کے بعد پاکستان  ریلوے نے مسافروں کو سلنڈراپنے ساتھ  لے جانے پرپابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان ریلوے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئی بھی مسافر اپنے ساتھ گیس سلنڈر نہیں لے جاسکتا۔

دریں اثناء پاکستان ریلوے نے رائیونڈ اسٹیشن پر لیاقت پور ٹرین حادثے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا ہے۔

ڈی سی او ریلوے شیری حنا اصغر کے مطابق عوام ٹرین حادثے سے متعلق معلومات ہیلپ ڈیسک کے ان نمبروں 042 -35391305، 0337-1424971، 03004391255 پر حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈی سی او ریلوے شیری حنا اصغر کے مطابق لیاقت پور حادثے کے بعد ریلوے کی ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہے اور ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے۔