وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور زیارت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے 2 شرائط ختم کردیں۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور زیارت کے لیے آنےوالے سکھوں کے لیے 2 شرائط ختم کردی گئی ہیں۔ پہلی انہیں پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا، محض درست شناخت ہی کافی ہوگی۔
جب کہ دوسری ختم کی جانے والی شرط کے مطابق سکھ یاتریوں کو 10 روز قبل اندراج کروانے کی زحمت بھی نہیں اٹھانی پڑے گی۔
For Sikhs coming for pilgrimage to Kartarpur from India, I have waived off 2 requirements: i) they wont need a passport – just a valid ID; ii) they no longer have to register 10 days in advance. Also, no fee will be charged on day of inauguration & on Guruji's 550th birthday
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 1, 2019
وزیراعظم نے مزید کہا افتتاح اور گروجی کے550 ویں جنم دن کے موقع پر بھی کوئی واجبات وصول نہیں کیے جائیں گے۔