ہلاک ہونے والوں میں ترک حمایت یافتہ فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔فائل فوٹو
ہلاک ہونے والوں میں ترک حمایت یافتہ فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔فائل فوٹو

ترک سرحد کے قریب شام میں بم دھماکہ۔13افراد ہلاک

شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ گروہ کے زیرانتظام علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 13افراد ہلاک اور23 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی شام کے شہرتل ابیض میں ترک حکومت کی حمایت یافتہ گروہ کے زیرانتظام علاقے میں واقع ایک پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 13 شہری ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ترک حمایت یافتہ فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

تل ابیض میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی تاہم ترک وزیر کارجہ  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے حملے کی ذمے داری کرد جنگجوؤں پرعائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ترکی فوج نے آپریشن شروع کیا تھا۔ دنیا کواب دیکھ لینا چاہیے کہ کون دہشت گردی میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں شمالی شام کے علاقوں تل ابیض اور راس العین میں ترک فوج نے چڑھائی کرتے ہوئے درجنوں کرد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تھا۔

ادھر امریکی مداخلت پرترکی نے کرد جنگجوؤں کو 400 کلومیٹرکاعلاقہ خالی کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیے جانے کے باوجود فریقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔