جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو
جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ سمیت چارافراد کے خلاف کنری تھانہ میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ خالد جٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جب کہ  مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حلیم عادل شیخ سمیت چار افراد نے رضوان جٹ کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حلیم عادل شیخ سانحہ تیز گام میں جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کے لیے کنری آئے تھے اور اسی دوران کچھ مشتعل افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کر دیا۔

ایف آئی ار کے مطابق گاڑی میں سوار افراد نے ایک نوجوان کو پکڑ کر تشدد کیا اور زبردستی ویڈیو بیان بھی لیا۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا تھا  کہ پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور ٹالپر کے قافلے کے لوگوں نے یہ حملہ کیا اور جس وقت حملہ کیا گیا تو تیمور ٹالپر کے ساتھ ایس ایس پی عمر کوٹ بھی تھے۔

ترجمان حلیم عادل شیخ نے واقعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر حملہ کرنے والے شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔