پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

عمران صاحب!ٹی وی لگائیں،استعفیٰ دینے کا وقت ہو گیاہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب تین لفظ صرف استعفیٰ، استعفیٰ، استعفیٰ ہیں،تین دن ہو گئے پیکنگ تو ہوگئی ہوگی، کرائے کے ترجمانوں کے درمیان خوف و ہراس ، بوکھلاہٹ اورگھبراہٹ ان کے گھرجانے کا وقت بتارہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ وزیراعظم یونیورسٹی خالی کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے ،عمران صاحب تین لفظ صرف استعفیٰ، استعفیٰ، استعفیٰ ہیں، آپ اپوزیشن سے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں ملے گا، اب صرف گھر جانا پڑے گا، ٹی وی لگائیں استعفیٰ دینے اور گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ، عمران صاحب تین دن ہو گئے پیکنگ تو ہو گئی ہو گی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب حکومت چلانا ، عوام کی خدمت کرنا ، 11000 میگاواٹ بجلی بنانا کھلنڈروں کے بس کی بات نہیں ، 12000 کلو میٹر سڑکیں بنانا ، دہشت گردی اوربجلی کے اندھیروں میں گھرے ملک کو روشن اورپرامن بنانا نااہلوں اور نالائقوں کے بس کی بات نہیں

انہوں نےکہاکہ میٹرو بس، اورنج ٹرین بنانا ، مریضوں کا علاج اور مفت دوائیاں فراہم کرنا جھوٹوں کے بس کی بات نہیں ہے، ایک سال میں آپ کی نالائقی اور نااہلی نے ملک کی معیشت ، روزگار، کاروبار اور صنعت تباہ کر دی۔

رجمان مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب استعفیٰ دیں تاکہ ملک کا کاروبار، صنعت اور معیشت چلے، اب ملک کا کاروبار ، صنعت اور معیشت آپ کے استعفیٰ کے ساتھ مشروط ہے، کرائے کے ترجمانوں کے درمیان خوف و ہراس ، بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ ان کے گھر جانے کا وقت بتارہی ہے۔