حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پرمنافع کی شرح میں کمی کردی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پرمنافع کی شرح میں کمی کی وجہ سیکنڈری مارکیٹ میں بانڈز پر منافع کی شرح میں کمی ہے جب کہ قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع پر کمی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع 2 اعشاریہ 33 فیصدکمی کے بعد 10 اعشاریہ 68 فیصد کی گئی جب کہ پنشن بہبود فنڈ پرشرح منافع کو 2 اعشاریہ 28 فیصد کمی کے بعد 12 اعشاریہ 48 فیصد کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 2 اعشاریہ 4 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 92 فیصد کی گئی ہے اوراسپشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کمی کے بعد11 فیصد کردی گئی ہے جب کہ سیونگ اکاؤنٹس پرشرح منافع کو 2 اعشاریہ 5 فیصد کمی کے بعد 8 اعشاریہ 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔