وفاقی کابینہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری نے رپورٹ کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردی۔
نمائندہ وزارت دفاع کے مطابق اسد درانی کے خلاف پہلی انکوائری مکمل کرکے دو نئی تحقیقات شروع کی ہیں اور دوہفتے میں ان سے جواب طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ فوجی عدالت نے اسد درانی کے خلاف انکوائری میں را کے سابق سربراہ کے ساتھ لکھی گئی ان کی کتاب کوملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قراردیا تھا اورلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی پنشن سمیت بطور جنرل تمام مراعات بھی ختم کردی تھیں۔