پشاور میں 47 روز سے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان ڈاکٹروں کے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین عالمگیر یوسف زئی کا کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے ہمارے مطالبات پر وزرا کی کمیٹی بنادی ہے جس میں وزیر قانون سلطان محمد خان کمیٹی کے کنوینئر جبکہ وزیر خوراک قلندر لودھی اور توانائی کے وزیرعمرایوب کے علاوہ سیکریٹری ہیلتھ جبکہ تین ارکان گرینڈ ہیلتھ الانس سے کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
عالمگیر یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دو مہینے میں کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ ڈاکٹروں کے تمام مطالبات پورے کرنے کے لیے حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے جس کی بنا پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔