رہنما جے یوآئی (ف) راشد سومرو نے کہا ہے کہ پلان اے ،بی ،سی اورڈی عمران خان کا استعفیٰ ہے، ہم ملک کا وقار اور تشخص خراب نہیں کرنا چاہتے۔
جے یو آئی(ف)کےرہنما راشد سومرو نے کہا ہے کہ پلان اے ،بی ،سی اورڈی عمران خان کا استعفیٰ ہے، ہم ملک کا وقاراور تشخص خراب نہیں کرنا چاہتے،پلان بی آگے جانے کا ہے ،پیچھے ہٹنے کا پلان نہیں،اب یہ روز روز کا انتظار ختم کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کامتفقہ فیصلہ تھا ہم انتہا کی طرف نہیں جائیں گے،ہم نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ڈی چوک کی طرف نہیں جائیں گے۔