ٹائیگرفورس مقامی انتظامیہ کےساتھ مل کرکام کرے گی۔فائل فوٹو
ٹائیگرفورس مقامی انتظامیہ کےساتھ مل کرکام کرے گی۔فائل فوٹو

معیشت میں استحکام آ گیا ہے۔وزیر اعظم کا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ گیا ہے اور ملک میں سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے۔

چینی کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں ٹائروں کی تیاری کے لیے طے پانے والے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپےکی قدرمیں استحکام لانےکےلیےمعاشی ٹیم کومبارک باد دیتا ہوں، روپے پردباؤ تھا اورڈالربڑھ رہا تھا لیکن گزشتہ 3 ماہ  کے دوران روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی کی معاشی سمت درست ہے جبکہ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے درجے میں 28 پوائنٹس بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اگلا ہدف نوجوانوں کو روزگار دینا ہے جس کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں سرمایہ کاروں کو لے کرآئیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے اب پاکستان میں ٹائربنےگا جس سے ڈالر خرچ نہیں کرنا پڑے گا، ماضی میں پاکستان اور چین کے ایسے تعلقات نہیں تھے، ضروری ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کےلیے آسانی پیدا کریں۔