اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل قبول ہونے سے متعلق 15 ستمبر تک دلائل طلب کرلیے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل قبول ہونے سے متعلق 15 ستمبر تک دلائل طلب کرلیے

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

شہباز شریف نے ای سی ایل سے نوازشریف کا نام نکالنے کیلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

وکلاامجد پرویز اور عطاتارڑ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی گئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

درخواست میں وفاقی حکومت وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایاگیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ 2 عدالتوں نے نوازشریف کو ضمانت دی ،دونوں عدالتوں نے باہر جانے کیلیے کوئی شرط نہیں رکھی۔

درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ نواز شریف بیمار اہلیہ کو چھوڑکر بیٹی کیساتھ پاکستان واپس آئے، حکومت نام ای سی ایل سے نکالنے پر شرائط عائد کررہی ہے ،حکومت کا شرائط عائد کرناعدالتی احکامات کے خلاف ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کا نام سی ای ایل سے نکالاجائے ۔