نوئیڈا، غازی آباد ، گروگرام اور فرید آباد میں صورتحال اور بھی خراب ہے۔فائل فوٹو
نوئیڈا، غازی آباد ، گروگرام اور فرید آباد میں صورتحال اور بھی خراب ہے۔فائل فوٹو

مبارک ہو!دہلی دنیا کا نمبر ون شہر بن گیا

بھارت نے کسی اور شعبے میں اتنی ترقی کی یا نہ کی ہولیکن آلودگی میں دنیا کو سب سے پیچھے چھوڑ دیا ہے، بھارتی شہری ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں کہ مبارک ہو! ہم دہلی کو کسی طرح نمبر ون پرلے ہی آئے-

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز دہلی ایک بار پھر دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا، پھراس سے ملحقہ شہروں نوئیڈا، غازی آباد ، گروگرام اور فرید آباد میں صورتحال اور بھی خراب ہے۔ یہاں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس 400-500 کے درمیان ہے۔

دہلی حکومت آلودگی کے پیش نظرآڈ ایون کو بڑھاسکتی ہے،جمعرات کو دہلی کا ایئرانڈیکس 461 تھا۔ اس سطح کو ہنگامی سطح میں رکھا گیا ہے۔

دہلی میں حکمران عام آدمی پارٹی حکومت کے سربراہ اوروزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دو دن کے دوران آلودگی میں کمی متوقع ہے۔ اس معاملے میں آڈایون اسکیم میں اضافے کا فیصلہ پیرکو کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پرہی اس اسکیم میں توسیع کی جائے گی۔

دہلی کے ساتھ ساتھ نوئیڈا ، غازی آباد ، گروگرام ، فرید آباد سمیت ایک درجن شہروں میں آلودگی بدترین زمرے میں ہے۔ دہلی کے پوسا روڈ کا 777 ،اشوک وہار کا ایئرکوالٹی انڈیکس 757 اور اوکھلا کا 722 ہے۔

اس کے علاوہ  جواہرلال نہرو اسٹیڈیم کے قریب ایئرکوالٹی انڈیکس 733 اورآرکے پورم میں 628 ہے۔ آڈ ایون بھی کسی طرح کارگر نہیں ہورہی,کھیتوں میں پرالی جلانے کا کام رک ہی نہیں رہا۔