بل سے پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگی۔فائل فوٹو
بل سے پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگی۔فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا لیگی ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے دیے گئےاستعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالہٰی ن لیگ کے تحفظات پروزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے اورلیگی رہنماؤں کے مستعفی ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل پربھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی عنقریب ن لیگ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ان کے تحفظات پرگفتگو کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ پرویزالہٰی ن لیگ کے مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں جبکہ لیگی اراکین بھی اسپیکرپنجاب اسمبلی سے مسائل پربات کرنے کے لیے مطمئن نظرآ رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز پی ایم ایل ن کے اراکین اسمبلی نے پنجاب حکومت پردباؤ بڑھانے کے لیے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفی دیدیا تھا۔

اس ضمن میں ن لیگ کے ترجمان ملک کامران نے بتایا کہ قائدِ حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹ کمیٹی (پی اے سی) کا چئیرمین نہ بنانے پرمسلم لیگ ن کے100 ارکان کے استعفے جمع کرا دیے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بنانے میں تاخیر کی ہے۔ حمزہ شہبازکو پی اے سی کا چئیرمین نہ بنانے کے پیچھے وزیراعظم کی مداخلت ہے۔