فیاض جیلانی نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ عہدہ سنبھالا۔فائل فوٹو
فیاض جیلانی نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ عہدہ سنبھالا۔فائل فوٹو

وائس ایڈمرل کلیم شوکت عہدے سے سبکدوش ہوگئے

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پرترقی دیدی گئی،محمد فیاض جیلانی نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ عہدہ سنبھالا، وائس ایڈمرل کلیم شوکت مدت ملازمت مکمل ہونے پرعہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے 1984 میں آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا،وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کمانڈاینڈ اسٹاف کی متعدد ذمے داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی بھی رہے ،وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وارکالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں،وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں،اس کے علاوہ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کرین فیلڈیونیورسٹی برطانیہ سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔