اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل قبول ہونے سے متعلق 15 ستمبر تک دلائل طلب کرلیے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل قبول ہونے سے متعلق 15 ستمبر تک دلائل طلب کرلیے

نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے اورانہیں لے جانے کے لیے ایئرایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی۔

ڈاکٹرزنے نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے، اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوزز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدارسفرکے قابل ہو سکے جب کہ ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اوردیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے بھی ادویات دی جا رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پرکاربند ہیں جس سے نواز شریف بحفاظت سفرکرسکیں تاہم دعا کریں کہ نواز شریف کا سفربخیررہے اوراللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا کرے۔