لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے خود واپس آئے اور مقدمات کا سامنا کیا، صحت یابی کے بعد دوبارہ وطن لوٹیں گے، عوام کی حکمرانی کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت نے دی، وزیراعظم نے بھی ڈیل کی تردید کی،آصف زرداری کے ساتھ بھی وہ ہی سلوک ہونا چاہیے جس کا سابق صدر مستحق ہوتا ہے، انہیں کیوں گرفتار کیا گیا اس کی سمجھ نہیں آئی۔
لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مرض کی تشخیص نہیں ہوسکی، ان کی صحت آج بھی خراب تھی، ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد یہاں سے روانہ کردیا ہے، صحت مند ہونے کے بعد واپس آکر عوام کی حکمرانی کیلیے جدوجہد کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک تھے، واپس آکر جیل گئے، اب علاج کیلیے جا رہے ہیں پھر واپس آئیں گے، ریلیف ایسے نہیں ملتا، وزرا نااہل ہیں انہیں تبدیل کرلیں پھر بھی کچھ نہیں ہوگا۔