سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد کا کہنا تھا الیکشن ایکٹ کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اگرالزام درست ثابت ہو جائے تو الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری جماعت کو کالعدم قرار دے سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اورتحریک انصاف کو کالعدم قراردیے جانے کے نتیجے میں سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام ارکان بھی نااہل ہو جائیں گے۔
سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب اس کیس میں تحریک انصاف کے لیے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف میں 23 خفیہ اکاؤنٹس کی موجودگی کا الیکشن کمیشن میں دائرکررکھا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کا محل بہہ جائے گا۔