یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو
یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو

سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے داماد کی گرفتاری کا حکم

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارچوہدری کے داماد ڈاکٹر مرتضیٰ امجد سمیت 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزیدسماعت 20 دسمبرتک ملتوی کر دی۔

،عدالت نے آئندہ سماعت پر متاثرین کو دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے۔

گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی توایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں متعدد متاثرین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے پراسیکیوٹرنے کہا کہ ایڈن ہائوسنگ اسکینڈل کیس میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے داماد مرتضی امجد بھی ملوث ہیں، ایڈن ہائوسنگ سکینڈل کیس میں ٹوٹل 11 ہزار متاثرین شامل ہیں۔