امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ ترقی کا پہیہ الٹاگھوم رہا ہے،15ماہ میں بچہ پیروں پر کھڑا نہ ہو تو پولیو کا شکار کہلاتا ہے،یہ حکومت بھی پولیو زدہ ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت نوازشریف کو جانے کی اجازت دے چکی لیکن ڈرامہ چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو مزید ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگایا جائے، غیر جمہوری نظام کے بجائے قبل از وقت الیکشن کا آپشن بھی موجود ہے۔