جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کے لیے توسیع اگست میں ہی کردی گئی تھی۔فائل فوٹو
جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کے لیے توسیع اگست میں ہی کردی گئی تھی۔فائل فوٹو

جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیخلاف پاکستان بارکونسل کا احتجاج کا اعلان

پاکستان بارکونسل نے جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف 28 نومبر کو یوم سیاہ منانے اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت آئندہ ہفتے ختم ہو رہی ہے انہیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے نومبر 2016 میں تین سال کے لیے آرمی چیف مقررکیا تھا۔

پی ٹی آئی حکومت نے گذشتہ روز ایک بیان میں واضع کیا کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کے لیے توسیع اگست میں ہی کردی گئی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین شاہنواز اسمعیل گجرنے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام بار کونسلز جس میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اوراسلام باد بار کونسل شامل ہیں سب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم اس توسیع کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔

ادھراسلام آباد ہائی کورٹ میں جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کے خلاف ایک پٹیشن دائرکی گئی ہے۔

پٹیشن دائر کرنے والے شہری شاہد اورکزئی کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکومتی فیصلہ آرمی ایکٹ اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تک پہنچے گی اور اسے سنا جائے گا۔ اگر نہیں سنا گیا، تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔