اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان
اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان

وزیراعظم کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ محمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ کی جانب سے عمران خان پرعدلیہ مخالف تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست گزاران نے موقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم نے عدلیہ کی کارکردگی پرتقریرکی اوراپوزیشن کےخلاف زیر سماعت مقدمات پراثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

درخواست کے متن میں درج ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججزاوران کے فیصلے پرتنقید کرنا توہین عدالت زمرے میں آتا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2013 میں بھی عمران خان کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ہائی کورٹ میں درخواست گزاران نے موقف اپنایا کہ عدلیہ مخالف بیان دینے پر سپریم کورٹ نے طلال چوہدری اور نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاست دانوں کو سزائے دی۔