تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو
تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو

7 دسمبرکوالیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائےگا

چیف الیکشن کمشنر نے نئے چیف کی تقرری کیلیے سیکریٹری پارلیمانی امورکو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے لکھا ہے کہ حکومت نئے چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کے لیے اقدامات کرے کیونکہ اگرنئے چیف الیکشن کمشنرکا تقررنہ کیا گیا تو7 دسمبرکوالیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائےگا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری پارلیمانی امورکوخط لکھ کرآگاہ کردیاہے کہ اگر سات دسمبر سے قبل نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ کیا گیا تو چیف الیکشن کمشنرکی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائےگا۔

خط میں کہا گیا کہ اس صورت میں الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن اوربلدیاتی انتخابات بھی نہیں کرا سکے گا۔الیکشن کمیشن،الیکشن کمشنراوردوممبران کمیشن کی عدم موجودگی میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکے گا۔

خط میں بتاگیا کہ الیکشن کمیشن کے سندھ اوربلوچستان سے2 ممبران پہلے ہی ریٹائرہوچکے ہیں،اورالیکشن کمیشن یہ2 عہد ے پرکرنے کیلئے وزارت پارلیمانی امورکو4 مرتبہ خط لکھ چکاہے۔دوسری جانب وزارت پارلیمانی امورکے ذرائع نے چیف الیکشن کمشنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے6 دسمبر2014 کوعہدہ سنبھالاتھا، 6 دسمبرکوان کی مدت مکمل ہوجائے گی جس سے قبل نئے چیف کا تقرر ضروری ہے۔