سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،وفاقی حکومت ،وزارت قانون و انصاف ،ایف آئی اے، خصوصی عدالت کے رجسٹرارکو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ عدالت نے 19 نومبر کو موقف سنے بغیر فیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیرعلاج مقیم ہوں ،بیماری کی وجہ سے عدالت میں اپنا موقف پیش نہیں کر سکا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے ،عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کا حکم دے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صحت کے تعین کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے ۔