غداروں کو حکمرانی کی اجازت نہیں دے سکتے۔فائل فوٹو
غداروں کو حکمرانی کی اجازت نہیں دے سکتے۔فائل فوٹو

جے یو آئی 26 نومبرکو کیا کرے گی؟

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا اور 26 نومبرکو اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اورمولانا فضل الرحمن نے اےپی سی اور رہبرکمیٹی کو مزید فعال کرنے پراتفاق کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔

جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے احسن اقبال سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اے پی سی کے حوالے سے گفتگو کی۔

 مولانا فضل الرحمن نے محمودخان اچکزئی اور ساجدمیرسے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوردونوں رہنماؤں کواے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں اور 26 نومبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے پی سی بلانے کی تجویز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی تھی۔