نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما 6 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
وزارت خارجہ اور نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کی نمائندہ خصوصی کے طور پر پاکستان کا 3روزہ دورہ کررہی ہیں جس کے دوران وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ دورہ کےد وران عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
وہ آج مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی جو اسٹیٹ بینک کا منصوبہ ہے۔ ان کی آج پاکستان انوویٹیو فورم میں شرکت بھی متوقع ہے۔