ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نےعہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے مشرف ٹرائل سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاق کی درخواست دائر کی تھی،طارق کھوکھر نے کہا کہ میراضمیر اجازت نہیں دیتا کیس کی پیروی کروں ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا۔واضح رہے کہ 19 نومبر کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔