ملازمین کو عطیات جمع کرنے کی اجازت دینے والے رہنمائوں کو نوازا گیا- رپورٹ۔فائل فوٹو
 ملازمین کو عطیات جمع کرنے کی اجازت دینے والے رہنمائوں کو نوازا گیا- رپورٹ۔فائل فوٹو

آرمی چیف کا معاملہ۔وزیراعظم،وزیر قانون پر سیخ پا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں دیگر معاملات کے ساتھ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کیے جانے کا معاملہ بھی زیرغورآیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم آفس میں ہوا۔دوران اجلاس وزیر اعظم عمران خان وزیر قانون فروغ نسیم پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تمام لوازمات پورے کیوں نہیں کیے گئے۔

اپنے وضاحتی بیان میں بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ میں آج کے کابینہ کے اجلاس میں نہیں گیا، وزیراعظم نے مجھ پر برہمی کا کوئی اظہار نہیں کیا لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کابینہ کے اتنے اہم اجلاس میں وزیر قانون شریک ہی نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔