عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔فائل فوٹو
عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔فائل فوٹو

کسی سلیکشن کو نہیں مانیں گے۔ بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نہ اس سلیکشن کو مانتے ہیں اور نہ ہی کسی اور سلیکشن کو مانیں گے، ہم عوامی وزیر اعظم چاہتے ہیں اورعوامی وزیراعظم بنا کر رہیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی روایت ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، ہماری فیملی کی طرف سے دی گئی درخواست زیر التوا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ نجی ڈاکٹر کو رسائی دی جائے تاکہ یہ تسلی ہوسکے کہ زرداری صاحب کا ٹھیک طرح سے علاج ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ضمانت کیلیے اپلائی نہیں کیا، سپریم کورٹ میں ہماری درخواست نہیں سنی گئی لیکن امید ہے کہ جلد از جلد ہمارا کیس سماعت کیلیے لگے گا اور قوانین کی جو خلاف ورزی کی گئی ہے اس کو درست کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی الیکشن لڑنے کیلیے تیار ہے، اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہو ، ہم نہیں چاہتے کہ 2018 کی طرح سلیکشن کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے دھرنے پر اے پی سی میں بات کی ہے، تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ہم نہ اس سلیکشن کو مانتے ہیں اور نہ ہی کسی اور سلیکشن کو مانیں گے، ہم عوامی وزیر اعظم چاہتے ہیں اور عوامی وزیر اعظم بنا کر رہیں گے۔