سکوک بانڈ زکی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔فائل فوٹو
 سکوک بانڈ زکی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا ہنگامی ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا پہلا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا اور مدت ملازمت میں توسیع کی سمری متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری ارکان کے سامنے پیش کی گئی جسے متفقہ طورپرمنظور کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری ارکان کے سامنے پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ڈیفنس ایکٹ کے رولز255 میں ترمیم منظورکردی گئی،اس ترمیم کے تحت ڈیفنس ایکٹ میں لفظ ایکسٹینشن کااضافہ کیا گیا اور پھر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری تیار کی گئی جسے کابینہ ارکان کے سامنے پیش کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے جس کی صدر مملکت آج ہی منطوری دیدیں گے۔