اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پرغورکیا جائے گا۔فائل فوٹو
 اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پرغورکیا جائے گا۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے اہم قدم اٹھا لیا

سپریم کورٹ  میں آرمی چیف کی مدت ملازمت  میں توسیع سے متعلق کیس زیرسماعت ہے جوآج ہی سنائے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی معاشی اور سیکیورٹی کی صورت حال پرغور کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور سے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے اہم ہنگامی اجلاس میں حکومت نے عدالتی اعتراضات دور کرنے سے متعلق ڈرافٹ تیار کیا تھا۔اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ سینیئر حکومتی اراکین اور وزیراعظم کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔