وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع
وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع

دھرنے سے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں کی میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کی جن کی کارکردگی بہترین ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں افریقی ممالک کے سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں تعینات کیے گئے ڈپلومیٹ کی تعریف بیرون ملک کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم  نے کہاکہ ہم نے قابل لوگوں کو اداروں میں تعینات کرنے کی کوشش کی، اس سے قبل نااہل لوگوں کو اداروں میں اہم ذمہ داریوں پر بٹھایا گیا تھا۔ میرٹ کی بالادستی ہی ہماری پالیسی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستانی سفیروں کی کارکردگی ہر جگہ بہترین ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ میرٹ کی بالادستی ختم ہونے سے ادارے کمزور ہوئے۔ چین نے میرٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کر کے ترقی کی۔

عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے خاتمے کے لیے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے اور بیرون سرمایہ کاری آنے سے ہی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا خاتمہ ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پرانے قوانین کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے، ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اورسورس بیرون ملک پاکستانی ہیں ،60 کی دہائی میں پاکستانیوں میں خوداعتمادی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے دنوں ملک کو پہلے دھرنے سے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی،بھارت میں میڈیانے دھرنے کو اٹھایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ امریکا چاہتا تھا پاکستان کے ذریعے افغان جنگ جیت جائے،اس مقصد کیلیے امریکا نےپاکستان پر ڈو مور کا دباؤ جاری رکھا۔ اسے تنازع میں فریق بننے کے بجائے ثالث بننا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہاکہ نئی خارجہ پالیسی کے لیے ایران سے تعلقات بہتر کیے،پاکستان کی خارجہ پالیسی جو اب ہےوہ بہت پہلے ہونی چاہیےتھی،کانفرنس کا پیغام ہے اب افریقہ پر توجہ کریں۔