ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو
ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شریک نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی اجلاس میں غیر موجودگی پرمایوسی کا اظہارکیا۔

نورعالم خان نے کہا کہ لیگل ٹیم نے پارٹی کی جگ ہنسائی کرائی۔ ان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔نور عالم خان نے کہا کہ پارٹی کی لیگل ٹیم نے اداروں کو لڑانے کی پوری کوشش کی۔میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے کہا کہ حکومتی لیگل ٹیم نااہل اور نالائق ثابت ہوئی، ان کا احتساب کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا تھا جس میں وہ خود شریک نہیں ہوسکے، جس سے پارٹی رہنماﺅں میں مایوسی پھیل گئی۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صور ت حال اور درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کرنا تھی۔