عوام کیلئے خوشی کی خبریہ ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی جس میں یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں پچیس پیسے کمی سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے جس پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 13 سینٹ کمی ہوئی ہے۔