ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ نیب کی ہواؤں کا رخ پھرہماری طرف ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ اس وقت ن احتسابی بیورو صرف ن لیگ کا احتساب کررہا ہے، نیب چیئرمین کہتے ہیں ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، مگر وہ رخ پھرہماری طرف ہے، شریف خاندان کے ساتھ سارے بزنس کرنے والوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، زور زبردستی اور تشدد کرکے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے حوالے سے بات کرنے والے ابھی تک ایک دھیلہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، جن پراپرٹیز کی بات کی جارہی ہے شہبازشریف کا اس سے کوئی تعلق نہیں،اگرآپ کے پاس ثبوت ہیں توریفرنس دائرکریں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب کوعلم ہوچکا ہے کہ ایک مافیا حکمران ملک پرمسلط ہے، چار روز تک سپریم کورٹ میں آپ کی حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی، سمری میں ردوبدل کیا مافیاز نے کیا تھا؟مافیا تو آپ خود ہیں، میڈیا پر پابندی، اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کردیا گیا ہے۔