وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طلبہ یونیز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں طلبہ یونینزپرپابندیاں جمہوری اقدارکے منافی اقدام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ طلبہ یونینز کی بحالی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
طلبہ یونین پرپابندی جمہوریت مخالف اقدام ہے۔ہمیں اس بات کو یقینی بناناچاہیے کہ طلبہ یونین تشدد سے پاک ہو اور ضابطوں کے تحت کام کر ے۔اسٹوڈنٹ یونین پر پابندی مستقبل کی سیاست کو محدود کرتی ہے۔
فواد چوہدری کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین خصوصا نوجوانون کی بڑی تعداد نے ملے جلے ردعمل کااظہارکیاہے۔
شعیب کاکاخیل نامی ایک صارف نے کہا کہ آپ کابینہ کے رکن ہیں کوئی عام شخص نہیں جو ریاستی امور کے حوالے سے اختیارات نہ رکھتاہو۔ٹویٹ کرنے کے بجائے آپ کوتنظیم سازی اور منشورکی تیاری جیسے اقدامات کرنے چاہئیں۔