عثمان خان کو پچھلے سال ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
عثمان خان کو پچھلے سال ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

لندن برج پر3افرادکو قتل کرنے والے حملہ آورکی شناخت

برطانوی دارالحکومت لندن کے برج پر چاقو سے 3 افراد کو قتل کرنے والے حملہ آورکو شناخت کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز لندن برج کے قریب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک چاقو بردار شخص نے خاتون سمیت3 افراد کو وارکرکے ہلاک اورتین کو زخمی کردیا تھا جب کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آورکو ہلاک کردیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آورکی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے نام سے کرلی گئی ہے جو اسٹیفرڈشائر کا رہائشی تھا۔برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ عثمان خان کے اسٹریفرڈشائرمیں واقع گھرپررات گئےچھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی۔

برطانوی پولیس کے مطابق عثمان خان ان 9 مجرموں میں سے تھا جنہیں 2010 میں لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا جب کہ اس ساز ش کوالقاعدہ سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا منصوبہ قرار دیاگیا تھا۔

اس کے علاوہ عثمان خان پرآزاد کشمیر میں اپنےخاندان کی زمین پر دہشتگردکیمپ بنانےکی کوشش کا الزام بھی تھا۔عثمان دہشتگردی کےجرم میں 2012میں جیل گیا تھا جو دسمبر2018 میں رہا ہوا۔

برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگردعثمان خان نے لندن کےفش مونگرزہال میں تقریب میں شرکت کی تھی اور اسے تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے میں ملوث مزید کسی مشتبہ شخص کی تلاش نہیں کی جارہی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد ایک شخص کو زمین پر گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوٹ اور جیکٹ میں ملبوس ایک شخص کو بڑے چاقو سے لیس حملہ آور سے دور بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

لندن

خیال رہے کہ حملہ آور کو روکنے کے لیے لندن بریج پر موجود افراد نے فائر بجھانےکے آلےکی مدد لی اور بلآخر حملہ آور پر قابوپالیا تھا جسے بعد میں پولیس نے گولی ماردی۔