ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پولیس تشدد کیخلاف وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کی عدالت میں پیشی کے دوران پولیس تشدد کیخلاف وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پرانہیں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

اس دوران کافی دھکم پیل ہوئی اور پولیس نے وکیل کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ جس پر رانا ثنا اللہ کے وکلا نے پولیس کی بدنظمی اور میڈیا کے داخلے پر پابندی کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں احتجاج ریکارڈ کروایا اورطاہر خلیل سندھو نے بھی کہا کہ ان سمیت وکلا کو سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔