جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔عمران خان،فائل ٖفوٹو
جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔عمران خان،فائل ٖفوٹو

نئے پاکستان میں پرانامائنڈ سیٹ نہیں چل سکتا۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کےلئے قابل بیوروکریسی کا بہت اہم کردار ہے،پنجاب میں امن وامان اورگورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے،پرانا نظام اب نہیں چل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبائی بیوروکریسی اور پولیس کے سینئرافسران کا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکریٹری،آئی جی پنجاب،فردوس عاشق اعوان،زلفی بخاری اورشہزاداکبربھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے نئی تعیناتیوں پرافسران کو مبارکباد دی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ 60کی دہائی میں گورننس،بیوروکریسی اور پالیسیوں کی مثالیں دی جاتی تھیں،پاکستان نازک دورسے گزررہا ہے جس کیلیے معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت مستحکم ہورہی ہے،معاشی ٹیم کومبارکباددیتاہوں،انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اوردیگرعہدوں پرتعیناتیاں میرٹ پرکیں،ہم نے افسران کوہرقسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے،سب کام میرٹ پر کرنے ہیں ،افسران نے کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائزکام ہرگزنہیں کرنا۔

زیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کےلیے قابل بیوروکریسی کا بہت اہم کردار ہے،پنجاب میں امن وامان اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے،پرانا نظام اب نہیں چل سکتا،افسران کی مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کریں گے۔

عمران خان نے کہاکہ غریب آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کےلیے کوشش کریں گے،افسران بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام پر خصوص توجہ دیں ،افسر کا کام کمزورکو طاقتورکے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے، پہلے تھانوں میں طاقتورکو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا،اب آپ کی ذمے داری ہے کہ غریب کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کریں ،طاقت عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلیے استعمال کی جائے۔