مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید
مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید

آرمی چیف کا معاملہ چھ ہفتوں میں ہی نمٹ جائے گا۔شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کیلیے چھ ماہ بہت زیادہ ہیں، یہ معاملہ چھ ہفتوں میں ہی نمٹ جائے گا۔تمام جماعتیں ان کی توسیع پر متفق ہیں۔ہماری گرائمرکی غلطیاں تھیں لیکن نیت بالکل صاف تھی۔

انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کے حوالے سے پنجاب میں تحفظات ہیں، امن و امان اورمہنگائی کا مسئلہ ہے  لیکن بزدار سیکھ گیا ہے مزید ٹھیک ہوجائے گا۔دلچسپ واقعہ ہے کہ نوازشریف کی بیماری پر شہباز شریف چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع ملک میں ہیجان پیداکرنے کی کوشش کی گئی۔

بھارتی میڈیا نے جس طرح فضل الرحمان کے دھرنے کو کووریج دی اسی طرح ایک سپہ سالار کے معاملے کو بھی کوورکیا۔انہوں نے کہاکرتارپورراہداری بنا کر جنرل باجوہ نے بھارت کو ایسا زخم دیا ہے کہ جو اسے ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔افغان سرحد پر باڑ لگاکردشمن کے سینوں پر مونگ دلی ہے۔

سادہ اکثریت سے آرمی چیف کی توسیع ہوجائے گی۔آرمی چیف حکومت اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔چھ ماہ بہت زیادہ ہیں چھ ہفتوں میں ہی آرمی چیف کو توسیع دے دی جائے گی،تمام جماعتیں آرمی چیف کو تین سال تک توسیع دینے پر متفق ہیں۔چھ مہینے کو تین سال سمجھیں۔

انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ کو بھی تین سال مل گئے ہمارے پاس بھی تین سال ہیں۔آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے امید ہے سادہ اکثریت سے ہی مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا۔فضل الرحمن کو کھلی چھوٹ دے دی ہے،اسے لگا رہنے دیں پورے ملک میں جمعہ جمعہ کھیل رہاہے۔میری زندگی میں اتنی بڑی تبدیلیاں یا بھٹو کے دور میں ہوئیں یا پھر عمران خان کے دور میں دیکھ رہا ہوں

انہوں نے کہاکہ ۔پنجاب میں لوگوں نے تحفظات کااظہارکیاہے،حتیٰ کہ انہیں خود کافی تحفظات ہیں ۔پنجاب میں امن و امان اورمہنگائی کا مسئلہ ہے ،بزدار سیکھ گیا ہے مزید ٹھیک ہوجائے گا۔سندھ سے انہیں چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف کی بیماری اسٹنٹ بھی تھا تو بھی دفع کریں۔وہ جب دیکھیں گے یہاں سب ٹھیک ہوگیا ہے تو انہیں سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا کریں۔امید ہے مارچ تک زرداری پلی بارگین کے نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ دلچسپ واقعہ ہے کہ نوازشریف کی بیماری پر شہباز شریف چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ہماری گرائمر کی غلطیاں تھیں لیکن نیت بالکل صاف تھی۔جنرل باجودہ جمہوری جنرل ہیں۔کشمیر ہماری شہہ رگ ہے میں عمران خان سے کہہ چکا ہوں کہ وہ کشمیر میں جا کرتقریریں کریں۔