سپریم کورٹ آف پاکستان نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بلال قدوائی کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ بلال قدوائی 21ماہ سے جیل میں ہے اگر نیب نے جرم ثابت کردیاتو سزاہوگی،نیب تو چاہتا ہے جرم ثابت ہونے سے پہلے سزاہوجائے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹربلال قدوائی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جودستاویزات بلال قدوائی نے بنائے وہ پروپوزل تھے،بلال قدوائی 21ماہ سے جیل میں ہے اگر نیب نے جرم ثابت کردیاتو سزاہوگی،نیب تو چاہتا ہے جرم ثابت ہونے سے پہلے سزاہوجائے ۔
عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بلال قدوائی کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے ملزم کو 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کے ملزم شہبازشریف،فوادحسن فوادکی درخواستوں پر سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی گئی۔