تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو
تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پرحکومت اور اپوزیشن کااتفاق

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن نے ایک ایک ممبرالیکشن کمیشن پراتفاق کرلیا۔

حکومت اور اپوزیشن نے ابتدائی طورپر دونوں طرف سے ایک ایک ممبر لینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکومت کو بلوچستان جبکہ اپوزیشن کو سندھ کے ممبر کا نام دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن نے ایک ایک ممبرالیکشن کمیشن پراتفاق کرلیا ہے۔ذرائع کاکہا ہے کہ حکومت کو بلوچستان اور اپوزیشن کو سندھ کے ممبر کا نام دینے پراتفاق کرلیاگیا۔

پیپلزپارٹی اورن لیگ سندھ سے ایک نام پر متفق ہونے کیلیے کوشاں ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کابلوچستان سے نوید بلوچ کے نام پراتفاق ہوگیاہے ،نوید بلوچ کا نام وزیراعظم عمران خان نے تجویز کیاتھا۔