سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

نیب نے شہبازشریف کی تمام جائیداد منجمد کر دی

قومی احتساب بیورو(نیب) نے شہبازشریف کی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

جائیداد میں شہبازشریف کے96 ایچ اور87 ایچ ماڈل ٹاﺅن کے گھر بھی شامل ہیں، احکامات کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے الزامات کیخلاف تحقیقات کے باعث جاری کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب )نے اپوزیشن شہبازشریف ،حمزہ شہباز،سلیمان شہبازاورنصرت شہبازکی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

منجمد کیے گئے اثاثوں میں شہبازشریف کے ماڈل ٹاﺅن کے دونوں گھر شامل ہیں ،شہبازشریف کے نام مختلف جگہوں پرجائیدادیں بھی ضبط کرلی گئیں، ایبٹ آباد ڈونگہ گلی میں 9کنال کاپلاٹ،ہری پور میں2 جائیدادیں بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ جوہرٹاﺅن میں 13 ،چنیوٹ میں 2 پراپرٹیز ،ڈیفنس فیز5 میں 2 پلاٹ شامل ہیں۔

نیب کاکہناہے کہ نیب کایہ حکم 15 دن کیلیے ہوگا،15 روز میں احتساب عدالت کے ایڈمن جج کو جائیدادمنجمد کرنے کی درخواست دیں گے۔