مسلمان دشمنی پر مبنی بھارتی لوک سبھاکی قانون سازی پرعمران خان بھی بول اٹھے۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا میں شہریت سے متعلق متنازع قانون سازی کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر دیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا ’ہم بھارتی لوک سبھا کی جانب سے شریت سے متعلق قانون سازی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ قانون سازی انسانی حقوق اور پاک بھارت مذاکرات کی خلاف ورزی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ یہ مودی کی فاشسٹ حکومت کا آرایس ایس ہندو راشڑانظریہ مسلط کرنے کا ایک تسلسل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی لوک سبھا نے ایک قانون پاس کیا ہے جس کے تحت پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش اوردیگر ہمسائیہ ممالک کی اقلیتوں کو بھارتی شہریت دے گا۔ شہریت کے قابل قرارپانے والوں میں ہندو، جین، بدھ مت اور سکھ تو شامل ہیں تاہم مسلمان شامل نہیں ہیں۔بل کی اپوزیشن نے بھی مخالفت کی تھی۔