جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔فائل فوٹو
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔فائل فوٹو

جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبرکوہوگا

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبرکوہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبرکوکورٹ روم نمبرایک میں ہوگا۔ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے۔

فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس آ صف سعید کھوسہ، نامزد چیف جسٹس گلزاراحمد سمیت اٹارنی جنرل انورمنصور اور بار کے نمائندے بھی خطاب کریں گے۔