سعودیہ نے مالی مشکلات کے باعث پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دیے تھے
سعودیہ نے مالی مشکلات کے باعث پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دیے تھے

آئندہ دنوں میں ڈالر 145روپے تک پہنچنے کی پیشگوئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔گذشتہ پانچ ماہ میں اضافے کے اس رحجان کے باعث امریکی ڈالر 164 روپے کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر155 روپے تک آ چکا ہے۔

اسی حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے روپے کی قدر میں اضافے کے حوالے سے تجزیہ کردہ اقدامات عمل درآمد کیا ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.70 روپے کی بہت کم سطح پر پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کے بہاؤ یعنی گردش اور مقامی کرنسی پر توجہ میں اضافے کی وجہ سے کرنسی ڈیلرز کو آئندہ ماہ روپے کی قدر میں مزید اضافے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی ڈالر آئندہ دنوں میں 145 روپے تک جا سکتا ہے۔معیشت کے ماہرین درآمدات میں خاطر خواہ کمی کو روپے کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور حکومت سے قرض کے معاہدوں کی وجہ سے ڈالر کے بہاؤ میں اضافے کو بھی روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 26جون کو ڈالر اوپن مارکیٹ میں 164روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا۔