بچے کو کوئی ہسپتال طبی امداد دینے کو تیار نہیں تھا۔فائل فوٹو
بچے کو کوئی ہسپتال طبی امداد دینے کو تیار نہیں تھا۔فائل فوٹو

کتے کا کاٹا چھ سالہ حسنین کراچی میں دم توڑ گیا

کراچی میں کتے کے کاٹے سے زخمی ہونے والا بچہ حسنین دم توڑگیا۔چھ سالہ حسنین نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔این آئی سی ایچ میں اس کے کئی ٹیسٹ کیے گئے تھے اورمتعدد سرجریز بھی ہوئیں تاہم کم سن حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دارفانی سے کوچ کرگیا ہے۔جس کے بعد بچے کے والدین اس کی میت کو آبائی گاوں لاڑکانہ لے گئے ہیں۔

ے مطابق ایک ماہ قبل حسنین پر کتوں کے ایک غول نے حملہ کیا تھا جس سے بچے کے جبڑے اور سر کا پچھلا حصہ نوچ لیا تھا۔بچے کو کوئی ہسپتال طبی امداد دینے کو تیار نہیں تھا تاہم سیاسی مداخلت کے بعد بچے کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جب کراچی میں علاج کی سہولت میسر نہیں ہورہی تھی تو حسنین کے والدنے کہا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی حکمران نے ساتھ نہیں دیا۔ لاڑکانہ سے بچے کو اپنی مدد آپ کے تحت لے کرآئے ہیں۔