راؤ انوار 190 پولیس مقابلوں میں ملوث ہیں۔امریکی حکام،فائل فوٹو
راؤ انوار 190 پولیس مقابلوں میں ملوث ہیں۔امریکی حکام،فائل فوٹو

امریاک نے راؤ انوارکو بلیک لسٹ کردیا

امریکی محکمہ خزانہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکو بلیک لسٹ کردیا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بیان میں کہا راؤ انوار کے امریکہ میں موجود ممکنہ اثاثے بھی ضبط ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ راؤ انوار 190 پولیس مقابلوں میں ملوث ہیں جن میں نقیب اللہ محسود سمیت 400افراد ہلاک ہوئے۔

ریس ریلیز کے مطابق مبینہ طور پر راؤ انوار نے پولیس کے اس نیٹ ورک کی سربراہی اور جرائم میں ملوث ٹھگوں کی مدد کی جو بھتہ خوری، زمین پر قبضہ کرنے، منشیات اور قتل میں مدد کرتے تھے۔

راؤ انوار پر ساز باز کرنے، بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب سے راؤ انوار نے امریکی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بغیر تحقیق کیے پابندی لگائی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سوائے نقیب اللہ کے کسی بھی شخص کے حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، امریکی سفارت خانے کو بھی خط لکھ کر پابندی کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ انہوں نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا صفایا کیا اور  القاعدہ، داعش،  ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔