پنجاب حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرےگی۔فائل فوٹو
پنجاب حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرےگی۔فائل فوٹو

وکلا نے پولیس وین کو آگ لگادی

میدان جنگ بن گیا،پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والا جھگڑا شدت اختیارکرگیا،وکلا نے پولیس وین کو آگ لگادی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)پر دھاوابول دیا،وکلا پی آئی سی کاایمرجنسی گیٹ توڑکر اندر داخل ہو گئے، وکلا نے ہسپتال میں توڑپھوڑ کی اور متعددگاڑیوں کے شیشے توڑ دیے جبکہ پولیس وکلا کا منہ تکتی رہی،وکلا نے پولیس وین کو آگ لگادی

پنجاب حکومت نے حالات کو کنٹرول کرنے کیلیے رینجرز کو طلب کرلیا،رینجرز نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا۔

ترجمان پنجاب حکومت عثمان بسرا نے کہاہے کہ پنجاب حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرےگی،ہسپتال میں عام شہری نہیں، سارے مریض تھے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان عثمان بسرا نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے ڈاکٹروں کو نشانہ بنایا،حملہ آوروں نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا،انہوں نے کہاکہ صورتحال پر قابو پانے میں وقت لگے گا،کچھ دیر میں صورتحال کنٹرول میں آجائےگی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ حکومت کسی کوبھی ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دیتی،پولیس وکلا کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرےگی،ہسپتال میں عام شہری نہیں، سارے مریض تھے۔