اجلاس میں وکلارہنمائوں اور ڈاکٹروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔فائل فوٹو
اجلاس میں وکلارہنمائوں اور ڈاکٹروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔فائل فوٹو

وکلا ہنگامہ۔وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی جانب سے ہونے والی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹر پنجاب اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی زیر صدارت ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدید ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی وکلاء کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی اور ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا کا تعین کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا سیدھا اسلام آباد سے لاہور جا رہا ہوں، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا امن و امان کی صورتحال پر اجلاس بلا لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر صلح ہو گئی تھی، جو بھی ملوث ہو گا اس کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔